پاکستان

عمران خان کھلم کھلا فوج کو حکومت گرانے کی دعوت دے رہے ہیں وزیر اطلاعات

عمران خان کھلم کھلا فوج کو حکومت گرانے کی دعوت دے رہے ہیں وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ عمران خان کھلے عام فوج کو حکومت ختم کرنے کی دعوت دے رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی ، دماغ کی خرابی اور فرسٹریشن ہے، 2 ہزار لوگ 22 کروڑ عوام نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتا ہے اور خونریزی سے انقلاب لانا چاہتا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اور بندوق سے انقلاب لانے کا ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہا ہے ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ذلت اور رسوائی اب صرف فتنے اور توشہ خانے کے چور کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے، ذلت اب صرف فتنے کی ہوگی جس نے اقتدار بچانے کے لئے آرمی چیف کو تا حیات توسیع دینے کی آفر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے