پاکستان

وفاق پنجاب کو 5 سندھ 3 کے پی کو 2 لاکھ ٹن امپورٹڈ گندم دے گا

وفاق پنجاب کو 5 سندھ 3 کے پی کو 2 لاکھ ٹن امپورٹڈ گندم دے گا

لاہور: وفاقی کابینہ نے پنجاب کو 5لاکھ ٹن ، سندھ کو 3 لاکھ ٹن اور پختونخوا کو 2لاکھ ٹن امپورٹڈ گندم دینے کی منظوری دے دی۔ گندم کی فراہمی کے حوالے سے وفاقی اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم ہو گیا جب کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے پنجاب کو 5لاکھ ٹن ، سندھ کو 3 لاکھ ٹن اور پختونخوا کو 2لاکھ ٹن امپورٹڈ گندم دینے کی منظوری دے دی، صوبوں کو یہ گندم مکمل لاگت اور انسیڈنٹل چارجز پر مشتمل قیمت پر فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں فلور ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو لکھے گئے ایک خط میں زر مبادلہ فراہمی کی بڑی پیشکش کرتے ہوئے سستی گندم امپورٹ کر کے پسائی کے بعد مصنوعات کی صورت میں ایکسپورٹ سے کم از کم 125 ڈالر فی ٹن اضافی زرمبادلہ حاصل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے 3 لاکھ ٹن گندم کی امپورٹ برائے ایکسپورٹ کی اجازت طلب کر لی، ایسا ہونے کی صورت میں 4 کروڑ ڈالر سے زیادہ اضافی زرمبادلہ ملک میں واپس آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے