چین کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شنگھائی ڈزنی ریزورٹ کو کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کے باعث عارضی لاک ڈاؤن کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔۔ چینی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریزورٹ میں موجود افراد منفی کورونا ٹیسٹ آنے پر ہی باہر آ سکیں گے۔ کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر چین کے علاقے مکاو میں بھی دوبارہ پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔