صحت

فالج کو زندگی بھر کا روگ بننے سے روکا جاسکتا ہے ماہرین

فالج کو زندگی بھر کا روگ بننے سے روکا جاسکتا ہے ماہرین

ڈا یونیورسٹی اسپتال کراچی میں فالج کے مریضوں کیلئے مخصوص ہائپر اکیوٹ اسٹروک یونٹ HASU کا افتتاح کردیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج کو زندگی بھر کا روگ بننے سے روکا جاسکتا ہے۔ ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے ہائپر اکیوٹ اسٹروک یونٹ کے رسمی افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ فالج کے شکار مریض کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ اسے فوری تشخیص اور علاج فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک نے اس کیلئے ہر 30 منٹ کی ڈرائیو پر ایک اسٹروک یونٹ قائم کیا ہے تاکہ زندگی بھر کی معذوری سے بچاکر متاثرہ شخص کو معاشرے کا کار آمد فرد بنادیا جائے۔ ڈا یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن کے زیرِ اہتمام ورلڈ اسٹروک ڈے کے سلسلے میں فیملی فزیشنز اور جنرل پریکٹشنرز کیلئے اکیڈمک سیشن بعنوان دی پاور آف سیونگ پریشیئس ٹائم میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے اسٹروک کے حوالے سے ماہرانہ آرا پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے