دنیا

عمران پاکستانی عوام کی مشکلات بڑھا رہے ہیں خالد محمود

عمران پاکستانی عوام کی مشکلات بڑھا رہے ہیں خالد محمود

برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے عمران خان کے نام خط لکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ عمران خان کی انتشار انگیز سیاست نے سیلاب اور مہنگائی کے ڈسے پاکستانیوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، پاکستانی اس سے بہتر کے مستحق ہیں۔ خالد محمود نے کہا کہ پاکستان جس سمت پر جارہا ہے اس پر بہت تشویش ہے اور یہ زیادہ تر عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ہے۔ عمران دور میں معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ جمہوریت کی خدمت یہ نہیں کہ کوئی خود کو قیادت کا واحد اہل شخص تصور کرے۔ جمہوریت میں آئین کی پاسداری اور جمہوری اصولوں کا خیال کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے