بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے لندن میں قیام پذیر ہیں، انہوں نے بدھ کو اپنے کام سے ایک دن کی چھٹی لے کر چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان (جیہ) کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔ بعدازاں انہوں نے شام کو لندن کے ایک پارک میں جیہ کے ساتھ بنائی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں جیہ موسم سرما کے لباس، چھوٹے بوٹس اور سرخ اوور کوٹ پہنے بہت ہی کیوٹ نظر آرہے ہیں۔ جبکہ کرینہ کپور بھی سرمائی لباس میں حسب سابق خاصی دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔ تاہم تصاویر میں اونچے درختوں کے قریب موجود اور انہیں حیرت سے دیکھتے اور لپٹتے جیہ نے اپنا چہرہ دوسری جانب کر رکھا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
کرینہ نے کام سے ایک دن کی چھٹی کس کے ساتھ گزاری
- by web desk
- نومبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1379 Views
- 2 سال ago