تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کو صرف فوج اور سپریم کورٹ ہی ختم کر سکتی ہیں اور انہیں یہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی بات چیت نہیں چل رہی، پہلے صدر عارف علوی نے ایک اقدام کیا تھا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے راستہ نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ کسی منطقی نتیجے پر نہیں پہنچے۔