کیمبرج: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک صدی میں انسانوں کی جانب سے شکار کیے جانے کی وجہ سے گینڈوں کے سینگھ چھوٹے ہوئے ہیں۔ بڑے سینگھوں والے گینڈوں کے دہائیوں سے جاری شکار کا مطلب ہے کہ صرف چھوٹے سینگھ والے گینڈے باقی بچے ہیں اور یہ اپنے جینز اپنی آئندہ نسل کو منتقل کر دیتے ہیں۔ پیپل اینڈ نیچر نامی جرنل میں شائع ہونے والی کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے نتائج گینڈوں کی 140 سال کے عرصے کے دوران لی جانے والی تصاویر کے جائزے پر مبنی ہیں۔ یہ تصاویر گینڈوں کے تمام اقسام کی ہیں جن میں سیاہ، سفید، ہندوستانی، جاون اور سوماٹرن گینڈے شامل ہیں۔ تحقیق کے سربراہ مصنف اوسکر وِلسن کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں کو خوشی ہے کہ انہیں تصاویر میں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ گینڈوں کے سینگھ وقت کے ساتھ چھوٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے ممکنہ طور پر ان جانوروں پر کام کرنا سب سے دشوار ترین کام ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
شکار کی وجہ سے وقت کے ساتھ گینڈوں کے سینگھ چھوٹے ہوئے تحقیق
- by web desk
- نومبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1237 Views
- 2 سال ago