انٹرٹینمنٹ

مایا علی انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز کے لیے نامزد

دبئی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کو بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد کرلیا گیا۔ مایا علی کو بین الاقوامی عرب فیسٹیول ایوارڈز DIAFA کی جانب سے پاکستان کی بہترین اداکارہ کے خصوصی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈزDIAFA نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مایا علی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2020میں سجل علی جبکہ 2019 میں پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے