تازہ ترین

لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ سے عمران خان زخمی، متعدد زخمی

لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ سے عمران خان زخمی، متعدد زخمی

وزیر آباد میں لانگ مارچ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ نامعلوم شخص کنٹینر کے نیچے تھا جس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی ۔ عمران خان کے علاوہ دیگر 4 افراد کو بھی گولی لگی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔ کنٹینر سے بھی اعلان کیا گیا کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فورا گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے