راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیدیا جبکہ سیاسی قیادت نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایف ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے سابق وزیراعظم عمران خان پر فائرنگ اور زخمی ہونے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ناخوشگوار واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی اور صحت یابی کے لیے دلی دعائیں۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر آباد میں فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ پر فائرنگ افسوسناک ہے، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ سیکورٹی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔