دنیا

جمائمہ گولڈاسمتھ کا فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت پر اظہارِ تعزیت

جمائمہ گولڈاسمتھ کا فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت پر اظہارِ تعزیت

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ نے لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لانگ مارچ کے دوران گزشتہ روز فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت سے متعلق ایک ٹوئٹ کو ری شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہایک اور ہیرو، جس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو روکنے کی کوشش کی لیکن افسوس کی بات ہے کہ وہ زندہ نہیں بچ سکا۔ جمائمہ نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہلاک ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کی فیملی سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ اس سے قبل، جمائمہ گولڈاسمتھ نے بیٹوں کی جانب سے ان کے والد، عمران خان کی جان بچانے والے پی ٹی آئی کارکن ابتسام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے بھی ہیرو قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب پنجاب پولیس عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کر سکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے