ایک چینی شہری حال ہی میں اس وقت بین الاقوامی خبروں میں شہ سرخی بن گیا جب اس نے لاٹری میں جیتی گئی رقم یا انعام لینے کے لیے اپنا حلیہ تبدیل کیا تاکہ اس انعامی رقم کو اپنی بیوی اور بچوں سے چھپا سکے۔ اس کی شناخت صرف اس کے فرضی نام یا تخلص لی سے ہوئی۔ اس نے چین کے خود مختار علاقے گوانگ ژی کے کسی مقام سے 40 لاٹری ٹکٹس خریدے، ان تمام لاٹری ٹکٹس کے ساتوں نمبر یکساں تھے۔ قسمت نے یاوری کی اور اس کا یہ جوا کام کرگیا اور 220 ملین یوآن کا انعام نکل آیا، جو کہ 3 کروڑ امریکی ڈالر کے مساوی ہے، یہ رقم اتنی بڑی ہے کہ نہ صرف اس کی بلکہ اس کے خاندان کی زندگی تبدیل کرنے کے لیے کافی ہے۔ لیکن بجائے اس کے کہ یہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ اس کامیابی کا جشن مناتا، اس نے اس اچھی خبر کو پوشیدہ رکھا۔ لیکن اس نے ایسا کیوں کیا؟ اس کی جو وجہ اس نے بتائی وہ کافی اچھی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر وہ انہیں یہ بتا دیتا کہ وہ 3 کروڑ ڈالر جیسی خطیر رقم کے مالک بن گئے ہیں تو امکان تھا کہ وہ مغرور اور کاہل بن جاتے اور کوئی ملازمت یا تعلیم حاصل کرنے کے لیے سخت محنت اور جدوجہد سے پہلو تہی کرسکتے تھے۔ اسی لیے اس نے ایک کارٹون کردار کا حلیہ اپنایا اور جا کر انعام وصول کیا تاکہ گھر والے اسے پہچان نہ سکیں۔
دلچسپ اور عجیب
تین کروڑ ڈالر انعام جیتنے والے چینی شہری نے اپنی شناخت چھپالی
- by web desk
- نومبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1393 Views
- 2 سال ago