تجارت

چین اور سعودیہ نے13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی

چین اور سعودیہ نے13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد: چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی۔ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی ہے جس میں 5.7 ارب ڈالر نئے قرضوں کی صورت میں ملیں گے، یہ رقم رواں مالی سال 2022-23 کی مالی ضروریات کا38 فیصد پورا کرنے کیلیے کافی ہوگی اور پاکستان فوری ڈیفالٹ کے خطرہ سے نکل جائے گا۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی طرف سے اس کی سخت شرائط تسلیم کیے جانے کے بعد بھی ابھی تک کسی بڑے مالی پیکیج کی یقین دہانی نہیں کرائی۔ پاکستان چین سے 7.3 ارب ڈالر قرضہ رول اوور کرنے اور ڈیڑھ ارب ڈالرنیا قرضہ لینا چاہتا ہے جس کی چینی وزیراعظم نے وزیراعظم شہبازشریف کے حالیہ دورہ بیجنگ کے دوران یقین دہانی کرادی ہے۔ جمعہ کے روز وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا پاکستان نے چین سے مجموعی طور پر 8.8 ارب ڈالر قرضہ کی درخواست کی ہے۔ہم نے سعودی عرب سے بھی 4.2 ارب ڈالر نیا قرضہ مانگا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے