وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔۔ چینی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جو چین کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے ان کی پالیسیاں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان باہمی مشاورت کے عمل کو تیز کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے دنیا میں کبھی توسیع پسندانہ رویہ نہیں اپنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان سمیت خطے میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔