کراچی:ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 54 پیسے کمی سے 221.92 روپے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 7.50 روپے اضافے سے 227.75 روپے ہوگئی۔۔ انٹربینک میں پورے ہفتے ڈالر، پانڈ, یورو, ریال میں اتارچڑھا کے بعد تنزلی رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اسکے برعکس ڈالر پانڈ یورو ریال کی قدروں میں اضافے کا رحجان رہا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 222روپے سے نیچے آگیا جبکہ اسکے برعکس اوپن مارکیٹ ڈالر ریٹ 227.50روپے سے تجاوز کرگیا۔اسٹیٹ بینک اقدام سیہفتے کے اختتام پر ڈالر سپلائی قدرے بڑھی۔ برطانوی پانڈ کے انٹربینک ریٹ 7.36روپے گھٹ کر 248.79روپے ہوگئے۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پانڈ کی قدر 7.50 روپے بڑھکر 269 روپے ہوگئی۔انٹربینک میں یورو کی قدر 4.37 روپے کمی سے 216.82 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1.75 روپے اضافے سے 233 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 15 پیسے کمی سے 59.05 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 3 روپے اضافے سے 63.40 روپے ہوگئی۔۔