راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سیکریٹری محکمہ جنگلات جنگلی حیات و ماہی پروری شاہد زمان نے ایڈیشنل سیکریٹری طارق نسیم ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ملک محمد رمضان کے ہمراہ فش سیڈ ہیچری راولپنڈی کا دورہ کیا ۔انہوں نے راولپنڈی ڈویژن میں فش فارمنگ اور فارمرز کی تربیتی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں فش فارمنگ کے فروغ اور وائٹ میٹ کی افادیت سے شہریوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ فارمرز کو اس نفع بخش کاروبار کی طرف راغب کرنے کیلئے اہم منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں فش سیڈ تیار کیے جائیں نجی سطح پر تالابوں کے لیے بچہ مچھلی کی ضروریات پوری ہو سکیں ۔صوبائی سیکرٹری جنگلات جنگلی حیات و ماہی پروری شاہد زمان نے کہا کہ مچھلی کے غیرقانونی شکار کو بھی روکا جائے تاکہ نایاب اقسام کی مچھلیوں کو تحفظ حاصل ہو سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز راولپنڈی ہیچری شیخ شفیق الرحمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز راولپنڈی ڈویژن مس ثنا عروج نے راولپنڈی میں جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی