کھیل ورلڈ کپ

بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیلیڈ میں ہونے والا یہ میچ جیتنے والی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ ٹاس جیتنے کے بعد بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ اس میچ کے لیے ہم بہت پر جوش ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ اعتماد بڑھاتی ہے، دو شکست کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کر رہے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسری شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اگر مگر کا شروع ہونے والا سلسلہ اب مکمل طور پر ختم ہو گیا۔ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جانے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب صرف بنگلا دیش کو ہرانا ہوگا۔ پاکستان ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ جنوبی افریقا کی اپ سیٹ شکست کے بعد ختم ہوا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے سے شکست ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے