ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 27 ویں میچ میں بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر ایونٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کریں۔ اس موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش کو شکست دیکر ایونٹ میں اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات کو روشن رکھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب پروٹیز کو نیدر لینڈز کیخلاف شکست کے ساتھ ہی پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، جو ٹیم جیتے گی وہ سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار ٹھہرے گی۔