تازہ ترین

منگل کو وہیں سے لانگ مارچ شروع کریں گے جہاں معظم شہید ہوا عمران خان

منگل کو وہیں سے لانگ مارچ شروع کریں گے جہاں معظم شہید ہوا عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا سربراہ اور سابق وزیراعظم ہونے کے باوجود اگر میں اپنی مرضی سے ایف آئی آر درج نہیں کرا سکتا تو عام آدمی کو انصاف کیسے ملے گا۔؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تین لوگوں نے میرے قتل کی سازش کی، یہ میرا حق ہے کہ ان تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کراں، میں ایک مقبول جماعت کا سربراہ ہوں اور سابق وزیراعظم ہوں اگر میں اپنی مرضی سے ایف آئی آر درج نہیں کراسکتا تو پھر عام آدمی اور پوری قوم کو انصاف کیسے ملے گا؟ انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک کہتا ہوں کہ یہاں انصاف ملنا مشکل ہے، وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں انصاف نہ ہو اور قانون کی حکمرانی نہ ہو، میں اگر ایک صاف اور شفاف تحقیقات چاہتا ہوں تو یہ میرا حق ہے، ایک سابق وزیراعظم کہہ رہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملے میں تین افراد ملوث ہیں لیکن ہماری ہی پولیس کسی کے کہنے پر ہماری ایف آئی آر درج نہیں کررہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے