پاکستان

یورپین خارجہ امور کے سربراہ کی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات

یورپین خارجہ امور کے سربراہ کی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے سر بانی یاس فورم 2022 کے دوران ہوئی، جہاں یورپین یونین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اینرک مورا اور پاکستان کی وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔ جوزپ بوریل کے ٹوئٹ کے مطابق اس ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے تباہ کن سیلاب کے بعد یورپی یونین کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ملاقات میں جن موضوعات پر گفتگو ہوئی ان کے متعلق جوزپ بوریل نے بتایا کہ ہم یعنی یورپین یونین پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے، مائیگریشن سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے، قوانین پر مشتمل بین الاقوامی آرڈر اور علاقائی مسائل اور سلامتی پر کام کرتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے سفارتی ذرائع سے سامنے آنے والی اطلاع کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ حنا ربانی کھر نے یورپین یونین کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور جوزپ بوریل اور یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں سیاسی امور کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اینرک مورا سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان کثیر جہتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا جو وقت کے ساتھ ساتھ اور مضبوط ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے