علاقائی

عمران پر قاتلانہ حملہ پر قوم غم و غصے میں ہے،منصور حیات

عمران پر قاتلانہ حملہ پر قوم غم و غصے میں ہے،منصور حیات

ٹیکسلا،واہ کینٹ(سٹی رپو ٹر)ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ پر پوری قوم غم و غصے میں ہے، ہم نے امپورٹڈ حکومت کو کل بھی پیغام دیاتھا کہ اب ریڈ لائن کراس ہو چکی ہے، مرکزی قیادت جو بھی لائحہ عمل طے کریگی اس پر عمل درآمد کریںگے، عمران خان نے خود کہہ دیا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ میں کون کون ملوث ہیں اب کسی شک و شبہے کی کوئی گنجائش نہ ہے، ممبر صوبائی اسمبلی عمار خان نے کہا کہ ہم نے احتجاج کرنا ہے اور ٹریفک کسی صورت نہیں رکنے دینی، کسی کو کئی تکلیف نہیں دینگے، کل سے مارگلہ کے مقام پر روزانہ کی بنیاد پر احتجاج اور دھرنا ہو گا جو بھی مرکزی قیادت لائحہ عمل دے گی اسکے مطابق احتجاج جاری رہے گاہم عمران خان پر بزدلانہ قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف کا ہر کارکن عمران خان ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ختم نبوت چوک میں ملک بھر کی طرح مرکزی قیادت کی کال پر بہت بڑے احتجاجی مجمے سے خطاب کے دوران کیا، مظاہرین سے ملک محمد پرویز، تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے صدر ملک ایاز محمود، ٹیکسلا سٹی کے صدر حاجی زاہد رفیق، وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ ٹیکسلا ساجد محمود خان،راجہ شیراز احمد شیرازی،ملک اوعرنگزیب، سردار حمزہ خان،علی حسنین خان، سید عترت حسین شاہ، لالہ ہمایوں خان، ملک وقاص کاشی، جہانگیر خان، سید مہتاب حسین شاہ، محمد خان، نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی رفیق خان،تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے سنئیر نائب صدر ملک سہیل عمران،سعد علی خان،نصیر اعوان،ملک ادریس ملپور،سید جعفر شاہ، راجہ قمر ایاز، تاج خان پنڈ گوندل ودیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے