پاکستان

پی ٹی آئی کا آج سے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کا آج سے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے آج سے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کے خلاف حکومت نے کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رات گئے اہم اجلاس ہوا، جس میں ممکنہ راستوں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنماوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی، علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر سمیت دیگر رہنماں کو گرفتار کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ تک روڈ بند کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہو گی۔ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے