تجارت

چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود

چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود

اسلام آباد: چین پاکستان سے درآمدات بڑھانے کے لیے تیار ہے لیکن ہماری پیداواری گنجائش اور ویلیوایڈیشن کی صلاحیت محدود ہے۔
20ارب ڈالر کی سالانہ دوطرفہ تجارت میں پاکستان کو17ارب ڈالر کا خسارہ ہوا۔گزشتہ 10برس کے دوران چین سے درآمدات کا مجموعی حجم 150 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کے حالیہ دورہ چین کے اختتامی مشترکہ اعلامیے کے تناظر میں کیے گئے ایک تجزیئے کے مطابق اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، جو رعایتی قرضوں، کمرشل قرضہ جات اور ریاستی ضمانتوں کے ساتھ سرمایہ کاری کی شکل میں کی گئی۔اب سبھی سی پیک۔ٹو کی بات کررہے ہیں، جس میں ہمیں نجی شعبے کی فعالیت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا بنیادی خیال یہ ہے کہ چینی صنعتیں پاکستان منتقل ہوں گی اور چینی صنعت کاروں کو پاکستانی فرمز کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر مائل کرنے کے لیے اسپیشل اکنامک زون بنائے جائیں گے، تاہم اب تک اس معاملے میں بہت کم پیش رفت ہوپائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے