کھیل ورلڈ کپ

کیویز کیلیے سیمی فائنلزمیں گرین شرٹس ناقابلِ تسخیر

کیویز کیلیے سیمی فائنلزمیں گرین شرٹس ناقابلِ تسخیر

لاہور: کیویز کیلیے ورلڈکپ سیمی فائنلز میں گرین شرٹس ناقابل تسخیر ثابت ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ تینوں معرکوں میں پاکستان نے برتری ثابت کی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنلز میں ایک بار بھی پاکستان کو زیر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی،ون ڈے فارمیٹ کے 1992میں ہونے والے میگا ایونٹ میں آکلینڈ میں کیویز کو 4وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ میزبان ٹیم نے مارٹن کرو کے 91 اور کین ردرفورڈ کے 50رنز سے تقویت پاتے ہوئے 7وکٹ پر 262رنز بنائے،وسیم اکرم اور مشتاق احمد نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان نے ہدف 6وکٹ پر ایک اوور قبل عبور کرلیا،انضمام الحق نے 60رنز بنائے،جاوید میانداد 57پر ناٹ آٹ رہے،ویلی واٹسن نے 2شکار کیے۔ ون ڈے فارمیٹ ورلڈکپ 1999میں گرین شرٹس نے 9وکٹ سے فتح پائی،اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے 7وکٹ پر 241 کا مجموعہ حاصل کیا،اس میں روجر ٹوز کے 46رنز شامل تھے،شعیب اختر نے 3وکٹیں اڑائیں۔ پاکستان نے ہدف صرف ایک وکٹ پر 15بالز قبل عبور کرلیا،سعید انور 113پر ناٹ آٹ رہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009کے سیمی فائنل میں گرین شرٹس نے 6وکٹ سے فتح پائی،کیپ ٹان میں کیویز نے 8وکٹ پر 143رنز بنائے۔ روس ٹیلر 37پر ناٹ آٹ رہے، عمرگل نے 15رنز دے کر 3شکار کیے،پاکستان نے ہدف 7بالز قبل عبور کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے