انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کا کیا نام رکھنا چاہتی ہیں دلچسپ ویڈیو وائرل

عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کا کیا نام رکھنا چاہتی ہیں دلچسپ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکارہ اپنی بیٹی کے نام کے حوالے سے بات کرتی نظر آ رہی ہیں۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں سال اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، 6 نومبر کو اس جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلمگلی بوائے کے ایک پروموشنل ایونٹ کی ہے۔ اس پروموشنل ایونٹ کے دوران دونوں اداکار ایک ڈانس ریئلٹی شو کے سیٹ پر گئے تھے۔ ڈانس ریئلٹی شو میں عالیہ بھٹ نے ایک بچے سے بات کی اور اس سے اپنے نام کی اسپیلنگ پوچھی۔ بچہ عالیہ بھٹ کے نام کی صحیح اسپیلنگ بتانے میں ناکام رہا مگر اداکارہ کو بچے کی بتائی ہوئی غلط اسپیلنگ بھی پسند آئی اور انہوں نے کہا کہ الما بہت ہی خوبصورت نام ہے، میں اپنی بیٹی کا نام الما رکھوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے