تازہ ترین

وزیراعظم ملکی صورتحال پر نواز شریف سے مشاورت کیلیے مصر سے لندن روانہ

وزیراعظم ملکی صورتحال پر نواز شریف سے مشاورت کیلیے مصر سے لندن روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ملکی صورت حال پر پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے مصر سے براہ راست لندن روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹوئٹر بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 27 میں شرکت کے بعد نجی پرواز کے ذریعے نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے اہم امور پر مشاورت کریں گے، جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، پارٹی قائد نواز شریف سے عمران خان کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ امکان ہے کہ وزیراعظم کا نجی دورہ لندن ایک دن سے زیادہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے