پاکستان

حکومت کا شرعی عدالت کے سود سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کا اعلان

حکومت کا شرعی عدالت کے سود سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود سے متعلق فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہماری کوشش ہوگی تیزی سے اسے نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے گزشتہ دنوں سودی نظام کے خلاف فیصلہ دیا ہے، قرآن و سنت کا بھی یہی حکم ہے، اس فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے