انٹرٹینمنٹ

دنانیر مبین کا قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر دلچسپ ردِعمل

دنانیر مبین کا قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر دلچسپ ردِعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نے ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت پر دلچسپ انداز میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دنانیر مبین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جیت پر خوشی کا اظہار کرنے کے لیے اماراتی سوشل میڈیا کونٹینٹ کریئٹر اسیات کی ایک ٹرینڈنگ ویڈیو کو کاپی کیا ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے کہ جب وہ آپ سے یہ کہیں کہ آپ سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے اور آپ ان کی امیدوں کے خلاف فائنل میں پہنچ جائیں۔ انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مبارک ہو، کیا سمجھے پھر؟ واضح رہے کہ جہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ہی تقریبا ختم ہوگئے تھے وہیں اس ٹیم نے نہ صرف سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا بلکہ ناک آٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں بھی پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے