تازہ ترین

حکومت نے نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کردیا

حکومت نے نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کردیا

اسلام آباد: پی ڈی ایم حکومت نے لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا۔نجی ٹی وی چینل کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حکومت نے پانچ سال کیلیے نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کیا ہے، جس کے بعد وہ پاکستان سفر کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ عدالتوں میں اشتہاری ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا، جس کے بعد سے وہ لندن میں ہی مقیم تھے۔ یہ بھی یاد رہے کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد نوازشریف بھی پاکستان واپس آنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما متعدد مقامات پر اس بات کا ذکر کرچکے ہیں کہ نوازشریف دسمبر میں پاکستان واپس آجائیں گے جبکہ اس خدشے کا اظہار عمران خان بھی کرچکے ہیں اور آج بھی انہوں نے اس بات کو لانگ مارچ دوبارہ شروع ہونے کے موقع پر کارکنان سے خطاب میں دہرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے