اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی کے نام سے نکالے جارہے لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے 50 لاکھ فی فکس دینے کا اعلان کردیا۔ آزادی مارچ میں وفات پانے والوں میں پی ٹی آئی کے کارکن معظم گوندل، نجی نشریاتی ادارے کی رپورٹر صدف سمیر نواز اور حسن بلوچ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ معظم گوندل سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے دوران گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ صدف سمیر اور دیگر عمران خان کے کنٹینر کی زد میں آکر لقمہ اجل بنے تھے۔