دلچسپ اور عجیب

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا وزیر آباد سے دوبارہ آغاز

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا وزیر آباد سے دوبارہ آغاز

پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا وزیر آباد سے دوبارہ آغاز کردیا، قاتلانہ حملے میں زخمی عمران خان نے وڈیو لنک پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کی کوشش کی گئی، یہ منصوبہ بندی ستمبر میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو لے کر چل رہے ہیں، کنٹینر کے فارنزک سے ثابت ہوا کہ دو مختلف قسم کی گولیاں لگی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک رکے گی نہیں بلکہ اور زور پکڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ہمیشہ اپنے امپائر کے ساتھ کھیلتے ہیں، امپائر کی مجھے نہیں بلکہ نواز شریف کو ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے