سا ئنس و ٹیکنالوجی

دماغ کی لہروں کو جملوں میں ڈھالنے والا آلہ

دماغ کی لہروں کو جملوں میں ڈھالنے والا آلہ

کیلیفورنیا: سائنس دانوں نے ایک نیا آلہ بنایا ہے جس کی مدد سے فالج زدہ مریض، جو کچھ بول نہیں سکتے، ان کے دماغ کی لہروں کا تجزیہ کر کے فورا کمپیوٹر کی اسکرین پر جملوں میں ڈھالا جاسکے گا۔ ذہن پڑھنے والی یہ مشین دماغ کی سرگرمی کا سراغ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آلہ فالج کی وجہ سے بول نہ سکنے یا لکھ نہ سکھنے والے افراد کی مواصلات کی صلاحیت کو بحال کرے گا۔ اس سے قبل کی جانے والی تحقیق میں اس جیسا ہی ایک نظام پیش کیا گیا تھا 50 الفاظ تک ڈی کوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ وہ مشین محدود ذخیرہ الفاظ رکھتی تھی اور استعمال کنندہ ، جو کہ فالج کے مریض تھے، کو زور سے الفاظ بولنے پڑتے تھے جس کے لیے زیادہ کوشش کرنی پڑتی تھی۔ لہذا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ایڈورڈ چینگ اور ان کے ساتھیوں نے ایک ایسی مشین ڈیزائن کی جو دماغ کی سرگرمیوں حروف میں تبدیل رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی مدد سے پورا جملہ سامنے آتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے