قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو بھی بھارت کے خلاف انگلینڈ کی جیت پر 1992 کا ورلڈکپ یاد آگیا۔ شنیرا اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 92 کے ورلڈ کپ سے وسیم اکرم کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ30 سال پہلے، میرے شوہر وسیم اکرم نے پاکستان کی 92 کا ورلڈ کپ جیتنے میں مدد کی! انہوں نے مزید لکھا کہوہ ایک ایسا کھیل تھا جس سے پاکستان آج بھی بہت خوش ہے۔ شنیرا اکرم نے لکھا کہمیرے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ایک ایسا بہترین احساس ہے جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے لکھا کہوسیم اس دن مین آف دی میچ بنے جس کے لیے آج بھی پاکستانی قوم ان کی شکر گزار ہے۔
انٹرٹینمنٹ
شنیرا کو 92 کا ورلڈکپ یاد آگیا
- by web desk
- نومبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1402 Views
- 2 سال ago