پاکستان

نیشنل سیکیورٹی کے سب سے اہم آرمی چیف کے عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہورہا ہے، عمران خان

آرمی چیف کے عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہورہا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری نیشنل سیکیورٹی کا سب سے اہم عہدہ آرمی چیف کا ہے، اس کا فیصلہ لندن میں ہورہا ہے۔

لالہ موسیٰ میں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج لندن میں تماشا ہو رہا ہے کہ تین چار دن سے پاکستان کو وزیراعظم اور دیگر لوگ لندن گئے ہوئے ہیں، وہاں جا کر فیصلہ ہو رہا ہے کہ پاکستان کا آرمی چیف کون بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نیشنل سیکیورٹی کا سب سے اہم آرمی چیف کے عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہورہا ہے، اور فیصلہ سزا یافتہ، مفرور اور جھوٹ بول کر ملک سے باہر جانے والا کر رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس کے ساتھ اس کے بیٹے ہیں، جو (ن) لیگ کے دور میں اس ملک سے باہرگئے کیونکہ وہ جواب نہیں دے سکتے تھے کہ لندن میں اربوں روپے کی پراپرٹیز کہاں سے آئیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے