دنیا

روس نے یوکرین پر سو میزائل داغ دیے بجلی کا نظام تباہ

روس نے یوکرین پر سو میزائل داغ دیے بجلی کا نظام تباہ

یوکرین پر روس کے پہ درپے حملوں میں تقریبا 100 میزائل داغ دیے گئے، توانائی کے 15مراکز نشانہ بنائے گئے ہیں۔ دارلحکومت سمیت کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے،یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ کے قصبے میں بھی دھماکا ہا ہے۔ پولینڈ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ پینٹاگون نے صورتحال کاجائزہ لینا شروع کردیا، کہا ابھی تصدیق کے لیے معلومات نہیں کہ پولینڈ میں میزائل حملہ ہوا ہے۔ ترجمان پینٹاگون پیٹ رائڈر نے بتایا کہ ہم ان پریس رپورٹس سے آگاہ ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ 2 روسی میزائل پولینڈ یا یوکرین کی سرحد کے اندر کسی مقام پر گرے ہیں۔ پیٹ رائڈر نے کہا کہ ابھی اس بات کی تصدیق کے لیے کوئی معلومات نہیں ہیں کہ میزائل حملہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے