وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جگر کی پیوندکاری زندگی بچانے کا واحد علاج ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جگر کی پیوندکاری کی خدمات شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دائمی بیماریوں کے لیے طویل مدتی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ جگر کی بیماری ملک میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ جگر کی پیوند کاری زندگی بچانے کا واحد علاج ہے۔ سندھ حکومت کا لیور ٹرانسپلانٹ پروگرام ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گمبٹ میں جگر کی پیوندکاری کے 500 مفت آپریشن ہو چکے ہیں۔