تازہ ترین

توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں بیچی ثبوت موجود ہے عمران خان

توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں بیچی ثبوت موجود ہے عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجود ہے۔ لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر ہم پیچھے بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں یہ جو کرنا چاہتے ہیں کریں، نواز شریف چاہتا ہے ایسے چیف کو تعینات کرے جو اس کے مفادات کا تحفظ کرے، کوئی بھی آرمی چیف عوام کے مفاد کے خلاف نہیں جاتا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا پیغام بھیجا جا رہا ہے مگر ہم نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں، صاف شفاف الیکشن میں تمام بحران کا حل ہے، فوری صاف شفاف انتخابات کا انعقاد تیزی سے مسلط ہوتی تباہی کے قدم روکنے کیلئے ناگزیر ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکا کے معاملے پر بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، میں نے کہا تھا اپنے مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح دوں گا، امریکا نے میری حکومت گرائی تھی مگر ملکی مفاد کی وجہ سے ان سے اچھے تعلقات رہیں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک اپنے اثرات نمایاں کر رہی ہے، قوم کی بیداری اور تحریک امپورٹڈ سرکار کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، جبر، فسطائیت اور دستوری حقوق کی بد ترین پا مالی سے قوم کو جھکانے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے