ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1850 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ہی فی تولہ سونے کا بھا ایک لاکھ 58 ہزار 850 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1586 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 36 ہزار 188 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاو 10 ڈالر اضافے سے 1782 ڈالر فی اونس ہے۔