سوئس ریسرچ گروپ نیورو ریسٹور کے محققین کی ٹیم نے ایسے نیورونز کی نشاندہی کی ہے جو فالج کے شکار افراد کے چلنے کی صلاحیت کو بحال کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ معذور افراد کا دوبارہ چلنا اب ناممکن کام ہے لیکن آخر کار سائنسدانوں نے چلنے کی صلاحیت کو بحال کرنے والے خلیات کو پہچان لیا ہے۔ نیوران کی افادیت اور اعضا کی صلاحیتوں کو بحال کرنے میں محرک عمل کی تاثیر کا مطالعہ کرنے کے لیے، محققین نے سب سے پہلے چوہوں پر تجربہ کیا۔ اس تجربے میں سائنسدانوں کو یہ جاننے میں مدد ملی کہ فالج کے علاج کے لیے کن اعصاب کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ محققین نے چوہوں پر کی گئی تحقیق کے بعد، ایسے 9 افراد کو منتخب کیا جن کی ریڑھ کی ہڈی میں دائمی چوٹیں تھیں پھر انہوں نے چوہوں پر آزمایا ہوا طریقہ کار ان 9 افراد پر بھی لاگو کیا تو ان تمام افراد کو چلنے کی صلاحیت دوبارہ مل گئی۔ اس عمل کی کامیابی سے مفلوج افراد میں دوبارہ چلنے کی صلاحیت کافی حیران کن بات ہے۔ اگرچہ یہ مطالعہ اصل میں ستمبر میں شائع ہوا تھا لیکن یہ نتائج اب لوگوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔