کھیل

ورلڈکپ محمد حسنین اور خوشدل شاہ بغیرکھیلے کروڑپتی بن گئے

ورلڈکپ محمد حسنین اور خوشدل شاہ بغیرکھیلے کروڑپتی بن گئے

کراچی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں محمد حسنین اور خوشدل شاہ بغیر میچ کھیلے کروڑپتی بن گئے جب کہ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو 114امریکی ڈالر کا یومیہ الائونس دیا گیا۔ ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف 5 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،اس ناکامی کے باوجود کھلاڑیوں کے اکائونٹس میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل ہو گی۔ آئی سی سی نے رنرز اپ ٹیم کو فاتح سے آدھی انعامی رقم 8 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا،سپر12 مرحلے کی3 فتوحات کے 40،40 ہزار ڈالر کے لحاظ سے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر گرین شرٹس کو ملیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دوران آئی سی سی نے ہر کھلاڑی کو 125 آسٹریلوی ڈالر (83 امریکی ڈالر) کا یومیہ الائونس دیا، سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت پی سی بی نے اس میں 31 امریکی ڈالر کا اضافہ کر کے 114 کے لحاظ سے ڈیلی الائونس ادا کیا۔ مجموعی طور پر ورلڈکپ سے گرین شرٹس کو تقریبا 10 لاکھ ڈالر (22کروڑ 22لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے