تجارت

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ 222.67روپے کا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ 222.67روپے کا ہوگیا

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھا کے بعد مزید 26پیسے کے اضافے سے 222.67روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے اضافے کے ساتھ 229.50روپے کا ہوگیا۔ آئی ایم ایف کے مبینہ بالواسطہ دبا اور قرض پروگرام کے لیے نویں ریویو کی نئی تاریخ نہ دیے جانے سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 229روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر میں میچور ہونے والے پاکستان کیعالمی سکوک کی ایلڈ مزید 15فیصد بڑھکر 90فیصد سے متجاوز ہونے سے عالمی سطح پر نادہندگی کی چمیگوئیاں شروع ہوگئی ہیں جو روپیہ کی بتدریج بے قدری کا باعث بن رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے