بیجنگ: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ایسے کمرے میں سونا جس میں رات کے وقت باہر سے مصنوعی روشنی آتی ہو ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔ چین میں ایک لاکھ افراد پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ رات میں روشنی کی آلودگی سے متاثر علاقوں میں رہنے والوں کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات ان لوگوں کی نسبت تقریبا 28 فی صد زیادہ تھے جو کم آلودہ جگہوں پر رہتے تھے۔ منگل کے روز ڈائیبیٹولوجیا میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ چین میں 18 اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں 90 لاکھ سے زائد ذیا بیطس کے کیسز رات کے وقت روشنی کی آلودگی کی وجہ سے ہیں۔ جیسے جیسے لوگ شہروں کی جانب منتقل ہوں گے یہ تعداد مزید بڑھے گی۔