لاہور: پنجاب بھر میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں زاہد خان ، عبداللہ ، نعمان، اکرم ، صدیق ، احسن اور شعیب شامل ہیں، جن کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور ممنوع لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران 29 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 7 دن کے دوران 461 کومبنگ آپریشن کیے گئے ۔ کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی جب کہ 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔