اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ملک کی معیشت کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جن کے پیچھے سیاسی مقاصد ہو سکتے ہیں، یہ بات پھیلائی جا رہی ہے پاکستان دسمبر میں اپنے سکوک بانڈز کی ادائیگیاں نہیں کر سکے گا، معیشت کے حوالے سے منفی باتوں سے معاہدوں پر اثر پڑتا ہے۔ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی کہ واضح کر رہا ہوں کہ پاکستان نے ایک ارب ڈالر کا سکوک بانڈز جاری کیا ہوا ہے، بانڈز کی وقت پر ادائیگیاں ہوں گی، پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، ہم ادائیگیاں کریں گے، اس حوالے سے کسی کو بھی پریشانی نہیں ہونی چاہئے، افواہیں پھیلانا بند کریں، پاکستان سب کا ہے۔