شکارپور میں سیاسی پاور شو دکھانے کیلئے جمعیت علما اسلام (ف) کی جانب سے جہاز چوک پر جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں مولانا فضل الرحمان بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے۔ جلسے میں شرکت کے لیے جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جلسہ گاہ کے اطراف پولیس اور جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے سیکیورٹی انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں۔