کچھ وقت پہلے بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے کا ٹخنہ زخمی ہوگیا تھا اور انہوں نے چھٹیاں لے لی تھیں۔ اب پوجا روبہ صحت ہو کر دوبارہ فلمی مصروفیات میں مگن ہوگئی ہیں، یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر بتائی۔ پوجا نے اپنے حالیہ پراجیکٹ کے سیٹ سے آج ایک ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، انہوں نے کہا کہ شوٹنگ پر واپس آگئی ہوں۔ خیال رہے کہ روہت شیٹی کی نئی آنے والی فلم سرکس میں بھی پوجا ہیگڑے نے رنویر سنگھ اور جیکولین فرنینڈس کے ساتھ کام کیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
ٹخنے کی انجری سے نجات، پوجا ہیگڑے کی سیٹ پر واپسی
- by web desk
- نومبر 23, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1435 Views
- 2 سال ago