کھیل

شادی سے متعلق ٹوئٹ شاداب خان نے حسن علی کو جواب دے دیا

شادی سے متعلق ٹوئٹ شاداب خان نے حسن علی کو جواب دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ آل راونڈر شاداب خان نے حسن علی کو شادی سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر جواب دے دیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر حسن علی اور بابر اعظم کی گفتگو کی تصویر وائرل ہونے کے بعد حسن علی نے سوشل میڈیا پر ایک شخص کو جواب دیا تھا کہ دراصل ہم دونوں شاداب کی شادی کے بارے میں بات کر رہے تھے، جس پر بابر اعظم کہہ رہے ہیں کہ وہ نہیں ہونی۔ اب حسن علی کو سوشل میڈیا پر ہی شاداب خان نے جواب دیا کہ آپ لوگوں کو بھی لگتا ہے کہ میں بہت بڑا ہوگیا ہوں۔ شاداب خان نے کہا کہ سب ان سے شادی کا پوچھتے ہیں، ابھی وہ بچے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈومیسٹک کرکٹ کے میچ کے دوران گراونڈ میں بابر اعظم اور حسن علی کی ملاقات اور گفتگو کی تصویر پر مداح سوشل میڈیا پر ایک ہی سوال پوچھتے نظر آرہے تھے کہ دونوں کھلاڑی آخر کیا بات کر رہے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شخص نے بابر اعظم اور حسن علی کے اکاونٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پلیز مجھے بھی بتا دیں کہ آپ دونوں میں ایسی کون سی بات ہورہی ہے جو بابر اعظم کے چہرے کے تاثرات ہی تبدیل ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے