پاکستان

وفاقی کابینہ نے جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ روک دی

وفاقی کابینہ نے جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ روک دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے اور انہیں آرمی چیف بنانے کے فیصلے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ صدر عارف علوی کی جانب سے آرمی چیف کی سمری روکنیکی صورت میں حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جنرل عاصم منیر کی ری ٹین کی سمری کو منظور کرلیا۔ اس فیصلے سے جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ منجمد ہوگئی۔ وفاقی کابینہ نے رولز آف بزنس کی شق 15 اے میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے وزارت دفاع کی جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری منظور کرلی۔ اب صدر نے آرمی چیف کی تقرری کی سمری روکے رکھی اور عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ گزرنے کے بعد صدر نے سمری واپس کی تو بھی وہ غیر موثر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے