تجارت

حکومت اور شوگر ملز کے مذاکرات چینی کی برآمد سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا

حکومت اور شوگر ملز کے مذاکرات، چینی کی برآمد سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا

اسلام آباد: حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی برآمد (ایکسپورٹ) سے متعلق مذاکرات ہوئے تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ہم نے شوگرز ملز کو چینی باہر بھیجنے کی کرنے اجازت ابھی نہیں دی، شوگر ملز کو ایک فارمولا دیا ہے، شوگر انڈسٹری اس کے ساتھ آئے تو دیکھیں گے۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے کہا چینی کے اسٹاک کم نہیں ہیں اس لیے برآمد کی اجازت نہ دی جائے اور آج پنجاب حکومت نے اپنے پہلے موقف پر 180 ڈگری کا یوٹرن لے لیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ ابھی تک مسئلہ چینی کے اسٹاک کی پوزیشن کا مسئلہ رہا، چینی کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے، تھرڈ پارٹی کی طرف چینی کے اسٹاک کی تعداد کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ملز مالکان ملک میں 25 نومبر تک کے اسٹاک کی تفصیلات جمع کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے